فیاض الحسن چوہان کے ایکشن پر صحافیوں کا ری ایکشن



لاہور( 24نیوز )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو میڈیا سے دشمنی مہنگی پڑ گئی،گفتگو کرنے آئے لیکن نمائندوں نے بائیکاٹ کردیا۔

سیاسی مخا لفین پر تنقید کے تیر برسانے والے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان خود تنقید کی زد میں ہیں،پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے آئے لیکن وہاں موجود نمائندے اور کیمرہ مین ایک طرف ہوگئے،صحافیوں کا یہ رویہ دیکھ کر رکے نہیں بلکہ شرمندہ ہو کر واپس لوٹ گئے۔

فیاض الحسن چوہان نے چند صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بیوی کے بیمار ہونے کی وجہ سے پریشان تھا،میری باتوں سے اگر کسی کو برا لگا تو معذرت خواہ ہوں۔

یاد رہے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پلاک میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی یاد میں تصویری نمائش کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال پر سیخ پا ہوکر میڈیا کو بے شرم کہا تھا،جس پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے گاڑی کو گھیر لیا تھا،وہاں موجود جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے بچ بچاﺅ کرکے نکالا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer