جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان



لاہور ( 24 نیوز ) قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، جنید خان، آصف علی اور حارث سہیل کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیاجبکہ محمدعامر، شان مسعود، حسین طلعت اورمحمد رضوان کی واپسی ہوئی ہے۔

جنوبی افریقہ دورہ ابھی تک گرین کیپس کیلئےخوفناک خواب ثابت ہوا ہے، 2ٹیسٹ میں شکست کےبعد شاہین سیریز ہار چکے ہیں، آخری ٹیسٹ کے بعد  ون ڈے کا میدان لگے گا جس کے لیے 19 جنوری کو دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سےجنوبی افریقاکے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم میں حیران کن طورپرآصف علی اور جنید خان کو ڈراپ کیا گیا جبکہ حارث سہیل کوانجرڈ ہونےکی وجہ سے باہررکھا گیا ہے،محمدعامر،حسین طلعت اورمحمد رضوان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈےسیریز کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابراعظم، شاہین آفریدی،عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، فہیم اشرف، عثمان شنواری،محمد عامر،محمد رضوان اور حسین طلعت شامل ہیں۔

یادرہےجنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان 5 میچز کی سیریز  کا پہلا ون ڈے 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔