سلمان زیادہ خوبصورت کیوں ؟ ممانی نے قتل کردیا


کھاریاں ( 24 نیوز ) ڈیڑھ سال کے بچہ کواغواکے بعداندھے قتل کے واقعہ کاڈراپ سین ہوگیا، بچے کوممانی نے تشددکرنے کے بعدگلادبا کرقتل کیاتھا۔لاش کو صندوق میں بندکرکے پھینکا، قاتلہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بچہ میرے بچے سے زیادہ خوبصورت تھا،حسدمیں قتل کیا۔

کھاریاں میں ڈیڑھ سالہ بچے کے اغو اکے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ معصوم سلمان کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کی اپنی مامی ہی نکلی۔پویس حراست میں سفاک ملزمہ نےاپنےگھناؤنےجرم کااعتراف بھی کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے بچے کو پہلے اغوا کیا جس کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ یہی نہیں ننھے بچے کی لاش کو بے رحمی سے صندوق میں ڈال کر پھینک دیا گیا تھا۔

ڈیڑھ سالہ بچہ سلمان فیصل گزشتہ ہفتے لا پتہ ہوا تھا۔ پولیس کی تلاش پربچے کی لاش تومل گئی لیکن قاتل کاسراغ نہ لگ سکا۔جس پرواقعہ کواندھاقتل قراردےدیاگیاتھا۔