حکومت گدا گروں کیخلاف اِن ایکشن، اب ہوگا مکمل خاتمہ

حکومت گدا گروں کیخلاف اِن ایکشن، اب ہوگا مکمل خاتمہ


کراچی(24نیوز) حکومت سندھ نےگداگری کی لعنت پرقابوپانےکےلئے مربوط حکومت عملی مرتب کرلی۔ صوبائی حکومت نے پہلے مرحلے میں انسدادِ گداگری فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  

کیوں کہ اب پولیس کی انسداد گداگری یونٹ کراچی میں تعینات کیا جائے گا جس کا مقصد بھکاریوں کو سڑک پر بھیک مانگ کر روکنا اور ان کے فلاح کے لئے کام کرنا ہوگا۔ پولیس کے مطابق اس یونٹ میں خواجہ سراؤں کی بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔ 

دوسری جانب شہری گداگروں کی بڑھتی ہوئی بھرمار سے شہری پریشان ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے اس برائی سے جان چھڑانے کے لئے حکومت کو اب عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ایک اندازے کے مطابق شہر میں 50 ہزار سے زائد افراد مختلف سڑکوں پر صبح و شام بھیک مانگتے ہیں، پولیس کے مطابق یہ پیشہ ور بھکاری جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔