اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، 130 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، 130 پوائنٹس کی کمی


کراچی ( 24 نیوز ) یو اے ای کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے مثبت اثرات عارضی ثابت ہوئے، اسٹاک مارکیٹ صرف دوروز کی تیزی کے بعد ہی دوبارہ مندی کا شکار ہو گئی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو تیس پوائنٹ کی کمی سے اڑتیس ہزار نو سو اکیس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز تو تیزی پر ہوا لیکن ٹریڈنگ کے دوران فروخت کے دباؤ سے تیزی مندی میں بدل گئی،  کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو تیس پوائنٹ کی کمی سے اڑتیس ہزار نو سو اکیس پر بند ہوا  تین سو چھتیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، ایک سو چار کی قیمت میں اضافہ جبکہ دو سو بارہ کی قیمت کم ہوئی کاروباری حجم میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی طور پر تیرہ کروڑ اڑتیس لاکھ شئیرز کا کام ہوا، مارکیٹ میں شئیرزکی مجموعی مالیت انتالیس ارب ستاون کروڑ روپے کی کمی سے اٹہتر کھرب چوالیس ارب روپے رہ گئی۔