پاکستان کا پاسپورٹ پانچویں نمبر پر آگیا

پاکستان کا پاسپورٹ پانچویں نمبر پر آگیا


24نیوز: دنیا کے بُرے ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ کر پاکستان نے صومالیہ ، شام ، افغانستان اور عراق کو پیچھے چھوڑ دیا۔

  دنیا کے بُرے ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ کر پاکستان نے صومالیہ ، شام ، افغانستان اور عراق کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی درجہ بندی کرتا ہے۔ اس انڈیکس کے مطابق جاپان کو بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں دوسرے سال بھی پہلی پوزیشن حاصل ہے۔ جاپانی پاسپورٹ پر دنیا کے 190 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کی جا سکتی ہے۔ جبکہ اس فہرست میں سنگا پور جنوبی کوریا کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

ڈنمارک ، اٹلی،فن لینڈ اور سویڈن اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ جن کے پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا بھر کے 187 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔