کرکٹر نے ساتھی کرکٹر کی گرل فرینڈ سے زیادتی کر ڈالی

کرکٹر نے ساتھی کرکٹر کی گرل فرینڈ سے زیادتی کر ڈالی


لندن (24نیوز) برطانیہ میں ایک کرکٹر نے اپنے دوست کرکٹر   کی گرل فرینڈ کو  جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

میل آن لائن  کے مطابق الیکس ہیپبرن اور جوئی کلارک ورسیسٹرشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں۔ واقعے کی رات سے ایک دن قبل نائٹ کلب میں جوئی کلارک اور متاثرہ 20سالہ لڑکی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد دونوں میں قربت بڑھی اور لڑکی جوئی کلارک کی رہائش گاہ پر آگئی جہاں دونوں نے رات گزاری لیکن اگلی صبح جیسے ہی لڑکی اٹھی تو منظر کچھ اور تھا۔

کمرے کی لائٹ بند تھی، اندھیرا ہونے کی وجہ سے اسے کچھ نظر نہیں آرہا تھا،  تاہم اسے محسوس ہوا کہ اس کے ساتھ بیڈ پر اس کا دوست نہیں بلکہ کوئی اور ہے جو اس کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا۔ لڑکی نیند میں ہونے کی وجہ سے ٹھیک طرح سے پہچان نہیں پار رہی تھی، 20 منٹ بعد جب اسے یقین ہونے لگا کہ وہ اس کا دوست جوئی نہیں بلکہ کوئی اور ہے تو اس نے لائٹ آن کی تو دیکھا کہ وہ اس کا دوست الیکس نہیں بلکہ الیکس کا دوست جوئی تھا۔

لڑکی نے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور کورٹ میں اس نے یہ ساری کہانی سنائی تاہم الیکس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔