منا بھائی کی واپسی ۔۔۔

منا بھائی کی واپسی ۔۔۔


ممبئی ( 24 نیوز ) بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز منا بھائی کے تیسرے سیکیول کی عکس بندی اس سال شروع ہونے والی ہے۔ ماضی کی طرح سنجے دت اس فلم میں بھی مرکزی کردار جبکہ ارشد وارثی سرکٹ بن کر ان کا ساتھ نبھائےگے۔

 تفصیلات کے مطابق اس سلسلے کی پہلی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس 2003 اور دوسری فلم لگے رہو منا بھائی 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔ دونوں فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئی تھیں تاہم تیسری فلم سنجے دت کے جیل جانے سے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔ فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ منا بھائی سیریز کی تیسری فلم بنانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن سنجے دت کی زندگی پر فلم پہلے شروع کردی۔ فلم سنجو بھی باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی۔

 دوسری جانب ارشد وارثی نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیرانی نے منا بھائی تھری کا اسکرپٹ مکمل کرلیا ہے اور اس سال کے وسط یا آخر میں شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔