امریکا ایران کشیدگی انتہا پر، بغداد کے گرین زون پر پھر راکٹ حملے

امریکا ایران کشیدگی انتہا پر، بغداد کے گرین زون پر پھر راکٹ حملے


بغداد(24نیوز) عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا ہے,  نامعلوم سمت سے 2راکٹ فائر کئے گئے  جس سے زوردار دھماکے ہوئے. 

راکٹ گرنے کے بعد پورا علاقہ خطرے کے سائرن سے گونج اٹھا،  ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی. گرین زون میں یہ راکٹ حملہ گزشتہ روز ہونے والے ایرانی حملے کے ٹھیک 24گھنٹے بعد ہوا، عراق کے گرین زون میں امریکا سمیت کئی ملکوں کے سفارتخانے موجود ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔