دو مختلف حادثات میں خواتین،بچوں سمیت11 افراد جاں بحق

دو مختلف حادثات میں خواتین،بچوں سمیت11 افراد جاں بحق


لاہور (24 نیوز)دو مختلف حادثات میں خواتین،بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے۔ نوشہرو فیروز میں کار سے مسافر کوچ ٹکرا گئی۔ ٹول پلازہ کے 4ملازمین اور کوچ  کے 3 مسافر جاں بحق،دس افراد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ سریاب روڈ پر ایمبولینس اور گاڑی کی ٹکر سے بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہارگئے۔ پتوکی کے قریب بس سائیکل پرچڑھ گئی،دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو ٹول پلازا پر کھڑی کار کو مسافر کوچ نے ٹکر ماردی، حادثے میں7افراد جاں بحق ہوگئے،کار میں موجود چار افراد سمیت مسافر کوچ کے 10سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے مزید 2 زخمی دم توڑگئے۔ ٹول پلازہ کے چار ملازمین بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پتوکی کے علاقے جمبرکے قریب بس نے دو سائیکل سواروں کو کچل دیا۔حادثے میں دونوں محنت کش جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق اظہر اورطفیل ملز میں سکیورٹی گارڈ تھے۔

چشتیاں میں ڈاہرانوالہ موڑ کے قریب بس اورہائی ایس میں تصادم میں پندرہ افرادزخمی ہوگئے،حادثہ دھندمیں تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer