دنیا کا مضبوط ترین پاسپورٹ کس ملک کا، پاکستان کا نمبر کونسا؟

دنیا کا مضبوط ترین پاسپورٹ کس ملک کا، پاکستان کا نمبر کونسا؟


واشنگٹن(24نیوز) عالمی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے 2020کے مضبوط ترین پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست جاری کردی, جاپانی پاسپورٹ دنیا کا سب سے مضبوط پاسپورٹ بن گیا.

جاپانی پاسپورٹ دنیا میں سب سے زیادہ 191ممالک تک بغیر ویزا رسائی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، دوسرے نمبر پر سنگاپور کا پاسپورٹ ہے  جس کے حامل افراد 190ممالک میں بغیر ویزہ جاسکتے ہیں. فہرست کے مطابق جرمنی اور جنوبی کوریا کا مشترکہ طور پر تیسرا نمبر ہے جن کے شہری 189ممالک کا سفر بغیر ویزہ کرسکتے ہیں،فن لینڈ اور اٹلی چوتھے نمبر پر ہیں.  جن کے شہریوں کیلئے 188ممالک ویزہ فری ہیں.

فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 104واں ہے. صومالیہ، لیبیا، یمن اور فلسطین جیسے سورش زدہ ممالک درجہ بندی میں پاکستان سے بہتر ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔