روس ،ترکی کی امریکا،ایران سے اپیل

روس ،ترکی کی امریکا،ایران سے اپیل


انقرہ (24 نیوز)ترکی نے امریکا اور ایران سے اپیل کردی ۔

ترکی اور روس نے امریکا اور ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے، روسی صدر ولادی میر  پیوٹن نے ترکی کا مختصر دورہ کیا اور روس سے گیس ترکی پہنچانے والی پائپ لائن کا افتتاح کیا،اس موقع پر انہوں نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں دونوں صدور نے کہا کہ وہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، امریکا اور ایران بھی تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازع کو سفارتکاری سے حل کریں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer