برطانوی جوڑے کا شاہی محل چھوڑنے کا اعلان

برطانوی جوڑے کا شاہی محل چھوڑنے کا اعلان


لندن(24 نیوز)برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے شاہی محل چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

دونوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شاہی حیثیت سے دستبردار ہورہے ہیں اور اب ہم اپنے آپ کو مالی طور پر خودمختار ہونے کیلئے اقدامات کریں گے، شاہی جوڑے نے یہ اعلان اپنے انسٹاگرام پیج پر کیا۔

اپنے بیان میں برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکا کے درمیان کسی علاقے میں گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ملکہ برطانیہ الزبتھ نے شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer