لاہور: کینال روڈ پر کار حادثہ، ماں جاں بحق، بیٹا اور بیٹی زخمی

لاہور: کینال روڈ پر کار حادثہ، ماں جاں بحق، بیٹا اور بیٹی زخمی


لاہورمیں ہربنس پورہ کےقریب کینال روڈ پرتیزرفتارکاربےقابو ہوکرپول سےٹکراگئی۔گاڑی میں سوار چالیس سالہ خاتون جاں بحق، بیٹااوربیٹی شدیدزخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت شکیلہ بی بی کےنام سے ہوئی ہے۔حادثے میں 21 سالہ معید،19 سالہ علینہ زخمی ہوئی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے 2 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسزہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے حادثے کی شکار گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔