باکسر گینگ گرفتار

باکسر گینگ گرفتار


اسلام آباد(24 نیوز) اسلام آ باد سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی ، باکسر گینگ کا پا نچ رکنی خطرناک ڈکیت گر وہ گرفتار، ملزمان کے سے وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ ، چھینے گئے 10 موٹر سائیکل 06موبائل فون بر آمد  کرلئے گئے۔

ملزمان میں سلیم خا ن آشان عرف شانی ، نبیل ، اسد اللہ ملنگی اور بلال خان شامل ہیں،کارروائی ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر نگر انی ڈی ایس پی حاکم خان اور ٹیم نے کی ہے،ملزمان نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 16سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا, باکسر گینگ دہشت پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرتے تھے, مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے سی آئی اے پولیس ٹیم کی کا رکردگی کو سراہا ۔ان کا کہنا ہے کہ  جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer