کالا دھن سفید کروانے میں تحریک انصاف سبقت لے گئی

کالا دھن سفید کروانے میں تحریک انصاف سبقت لے گئی


اسلام آباد(24نیوز) ٹیکس ایمنیسٹی سکیمز سے فائدہ اٹھانیوالوں کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی.

حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران لائی گئی سکیموں کی تفصیلات فراہم کردی، دو ہزار پندرہ سے اب تک 215317 پاکستانیوں نے کالا دھن سفید کروایا. پی ٹی آئی کے دور میں کالا دھن سفید کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ن لیگ کے پانچ سال میں چار اسکیموں سے صرف 90730 افراد ہی فائدہ اٹھا سکے۔

سال دو ہزار پندرہ میں متعارف کرائی گئی سکیم سے سات ہزار پانچ سو پچھتر افراد نے فائدہ اٹھایا۔ دو ہزار اٹھارہ میں غیر ملکی اثاثہ جات ڈیکلریشن اور واپسی ایکٹ کے تحت 6197 افراد مستفید ہوئے۔ دو ہزار اٹھارہ میں ہی رضاکارانہ گھریلو اثاثہ جات ایکٹ سے 76958 پاکستانیوں نے فائدہ اٹھایا۔  تحریک انصاف کے ڈیڑھ سال میں دو ہزار انیس کے اثاثہ جات ڈیکلریشن آرڈیننس سے 124587 لوگوں نے استفادہ کیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔