2020 کا پہلا چاند گرہن10 اور 11 کی درمیانی شب ہوگا

2020 کا پہلا چاند گرہن10 اور 11 کی درمیانی شب ہوگا


اسلام آباد(24نیوز) رواں برس 2020 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہونگے اور پاکستان کے علاوہ نظارہ کہاں کہاں ہوگا محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا ہے، پہلا چاند گرہن نئے سال کے پہلے ماہ میں ہی کل دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2020 میں چاند گرہن کے چار اور سورج گرہن کے 2 مرحلے ہونگے،پہلا چاند گرہن کل 10جنوری شروع ہوگا اور 11 جنوری 2020 کی درمیانی شب تک جائے گا، اس پہلے چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت یورپ،ایشیاء، افریقہ، انڈین اوشین اور دیگر علاقوں میں کیا جا سکے گا۔

دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون 2020 کی درمیانی شب میں ہوگا دوسرے چاند گرہن کا نظارہ بھی پاکستان سمیت یورپ، ایشیاء، آسٹریلیا، جنوبی امریکہ، انڈین اوشین میں کیا جا سکے گا۔سال کا تیسرا چاند گرہن 5 جولائی جبکہ رواں برس کا چوتھا چاند گرہن 30 نومبر کو ہوگا تاہم ان دونوں چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوگا لیکن یورپ، ایشیاء کے متعدد حصوں، آسٹریلیا، جنوبی اور شمالی امریکہ، پیسیفک ،اٹلانٹک اور آرکٹک میں دیکھا جا سکے گا۔

2020 کا پہلا سورج گرہن،رنگ آف فائر 21 جون کو ہوگا ،سال کے پہلے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت افریقہ، کونگو،ایتھوپیا، انڈیا کے شمالی علاقوں اور چین میں ہوگا اور سال کا دوسرا اور مکمل سورج گرہن 14 دسمبر 2020 کو ہوگا، دوسرے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوگا لیکن شمالی افریقہ، شمالی امریکہ، پیسیفک ، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔