5G ٹیکنالوجی کیلئے کمیٹی تشکیل

5G ٹیکنالوجی کیلئے کمیٹی تشکیل


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فائیو جی پاکستان پلان کمیٹی قائم کردی ۔ 

کمیٹی پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی پر روڈ میپ تیار کرے گی۔کمیٹی فائیو جی سپکٹرم مینجمنٹ، ٹیلی کام انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور ٹیلی کام ریگولیشن پر سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی فائیو جی ٹیکنالوجی کے حیاتیاتی اثرات پر بھی اپنے سفارشات دے گی.  کمیٹی میں وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے، فریکونسی ایلوکیشن بورڈ اراکین،  وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور ٹاسک فورس کے نمائندے شامل ہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔