سلطان راہی کو بچھڑے 24برس بیت گئے

سلطان راہی کو بچھڑے 24برس بیت گئے


(زین مدنی ) پنجابی فلموں کے بادشاہ سلطان راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے ۔ سلطان راہی کا اصلی نام حاجی حبیب احمد المعروف سلطان راہی تھا.

سلطان راہی بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر بجنور میں 1938میں پیدا ہو ئے تقسیم ہند کے وقت وہ گوجرانوالہ آگئے۔ انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز فلم باغی میں ایک معمولی سے کردار سے کیا تھا۔ 1972میں بطور ہیرو ان کی پہلی فلم بشیرا ریلیز ہوئی اس فلم نے انھیں بام عروج تک پہنچادیا ۔ سلطان راہی نے مجموعی طور پر 804 فلموں میں کام کیا جن میں500سے زیادہ فلمیں پنجابی زبان میں اور 160 فلمیں اردو زبان میں بنائی گئی تھیںجبکہ 50 سے زیادہ فلمیں ڈبل وریژن تھیں۔

ان میں سے 430 فلمیں ایسی تھیں جن کے ٹائٹل رول سلطان راہی نے ادا کئے تھے۔ ان کی مشہور فلموں میں بشیرا، شیر خان ،مولا جٹ، سالا صاحب، چند وریام،آخری جنگ اور شعلے کے نام سرفہرست ہیں۔9 جنوری 1996 ءکو جب وہ اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آرہے تھے تو راستے چند نامعلوم افراد نے انہیں لوٹنا چاہا اور مزاحمت پر انھیں قتل کردیا۔ وہ لاہور میں شاہ شمس قادری کے مزارکے احاطے میں آسودہ خاک ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer