ایاز صادق کی ججوں کو سنگین دھمکیاں

ایاز صادق کی ججوں کو سنگین دھمکیاں


اسلام آباد(24نیوز) نواز شریف کو سزا ملنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے  ججوں کو کھلے عام دھمکیاں   دے دیں۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ  25 جولائی کو ہمارے شیر ججوں کا گریبان پکڑیں گے ۔  جج نے تو فیصلہ دے دیا،اب ہم فیصلہ سنائیں گے ،مجھ پر توہین عدالت لگانی ہے تو لگا دیں ۔ انھوں نے کہاکہ قیامت والے دن بھی ججوں کاگریبان پکڑیں گے ۔ تمہارا فیصلہ کہتا ہے نوازشریف نے کرپشن نہیں کی، کرلوجوکرنا ہے،ہم جنگ جیت کردکھائیں گے ۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔