کراچی: ایک ہی علاقہ میں نقب زنی کی کئی وارداتیں

کراچی: ایک ہی علاقہ میں نقب زنی کی کئی وارداتیں


کراچی (24نیوز) کراچی میں ایک ہی علاقہ  میں ایک کے بعد ایک نقب زنی کی واردات ہونے لگی، جنرل اسٹورمیں نقب زنی کی فوٹیج ٹوینٹی فورنیوزکومل گئی۔ ضلع وسطی کے کریم آباد میں جنرل اسٹورکے تالاتوڑ دیئے گئے۔

شہرمیں سرگرم تالاتوڑ گروپ کاشاید کوئی توڑ نہیں، کریم آباد میں گودام کے بعد جنرل اسٹور کے بھی تالے توڑے گئے۔  ٹوئنٹی نیوزکوموصول سی سی ٹی میں ایک ملزم کولوہے کی راڈ سے تالے توڑنے کی سرتوڑ کوشش کرتے دیکھاجاسکتاہے، جس نے بعد اس نے اپنے ساتھی کوبلایا اور پھر کٹر سے تالے کاٹے ۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر نے نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا

سی سی ٹی میں نظر آنے والے تالاتوڑ ملزمان نے تیزرفتاری سے تالے توڑے مگر اطراف میں شہریوں کی چہل قدمی کے باعث اپنے مقصدمیں کامیاب نہ ہوئے اور بغیر کچھ لوٹے فرارہوگئے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔