پاکستان کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ کن امیدواروں میں ہوگا؟

پاکستان کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ کن امیدواروں میں ہوگا؟


لاہور(24نیوز) پاکستان کےبڑے انتخابی معرکوں میں سےایک انتخابی معرکہ عمران خان بمقابلہ خواجہ سعدرفیق حلقہ کا ہونےجارہاہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے انتخابی معرکوں میں سے ایک بڑا انتخابی ہونے جارہا ہے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما خواجہ سعد رفیق کے درمیان این اے ایک سواکتیس میں، خواجہ سعدرفیق جہاں انتخابی مہم کے درمیان عمران خان کوآڑے ہاتھوں لےرہے ہیں وہیں تحریک انصاف بھی انتخابی معرکہ کوسر کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اثاثوں کی تفصیلات عام کردیں

بڑے انتخابی معرکے پراخراجات بھی بڑے ہورہے ہیں این اے ایک سواکتیس میں جہاں جائیں دونوں جماعتوں کے فلیکس اور بینرز دکھائی دیتے ہیں۔   این اے ایک سواکتیس صرف ڈیفنس پر ہی محیط نہیں بلکہ نشاط کالونی،مدینہ کالونی م،والٹن،کیرخورد،خیابان جناح روڈ،کوڑے پنڈ،سپر ٹاون ،بلھےشاہ روڈ،کماہاں،محمد پورہ ،ڈاچی والا کھوہ،ڈی ایش اے مین بلیوارڈ،عسکری کالونی سمیت دیگر آبادیوں پر مشتمل سات لاکھ بہتر ہزار ایک سو یوسی افراد کا حلقہ ہےجس میں تین لاکھ تریپن ہزارہ اے سوبیس ووٹرز جسمیں مرد ایک لاکھ تیرانوے ہزار آٹھ سوپچاس ووٹرز اور دو لاکھ انسٹھ ہزار آٹھ سوستر خواتین ووٹرز ہیں۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔