حمزہ شہباز کا نواز شریف کے بھرپور استقبال کا اعلان

حمزہ شہباز کا نواز شریف کے بھرپور استقبال کا اعلان


لاہور(24 نیوز)  مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے تاریخی استقبال کا اعلان کر دیا۔  انکا کہنا ہے کہ  تیرا جولائی کو ہر راستہ ہر قافلہ نواز شریف کا استقبال کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے سنئیر  رہنماحمزہ شہبازشریف نے لیگی کارکنان سے ملتے ہوئے کہاکہ 13 جولائی کو ہر راستہ ہر قافلہ نواز شریف کے استقبال کو جائے گا، نواز شریف نے قوم کا مان رکھ کر اصولوں کی سیاست کو لازوال کردیا ہے۔انھوں نے کہاکہ جمعے کی شام قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شایان شان تاریخی استقبال پوری دنیا دیکھے گی، قوم مختصر فیصلہ جمعۃ المبارک 13جولائی اور تفصیلی فیصلہ 25 جولائی کو سنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق کی ججوں کو سنگین دھمکیاں

جبکہ شیروں کی سرفرازی کے آگے بند باندھنا اب ممکن نہیں رہا، حمزہ شہبازشریف کاکہناتھا کہ تعمیر و ترقی کے مشن میں پورا پاکستان ن لیگ کا ہم زبان اور ہمسفر ہے۔حمزہ شہباز سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی مئیر سواتی خان ،ننھا ٹھیکیدار،عرفان بٹ ،باو رشید ،عمر جاوید بٹ سمیت دیگر لوگ موجودتھےجبکہ اس موقع پر محمد نواز شریف کے شایان شان استقبال، قومی سیاسی امور، بھرپور انتخابی مہم، مستقبل کے لائحہ ء عمل پر مشاورت بھی کی گئی۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔