پاکستان سے شکست کے بعد میکسویل نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں

02:34 PM, 9 Jul, 2018

وقار نیازی

ہرارے(24نیوز) آسٹریلیا کو شاہینوں کے ہاتھوں شکست کیا ہوئی آسڑیلین بلے باز گلین میکسویل نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں ۔ خراب پرفارمنس کا غصہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر نکال دیا۔

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کی شاندار فتح کینگروز کو حزم نا ہوسکی۔ کپتان سرفراز احمد نے گلین میکسویل کی بیٹنگ میں دھلائی کیا کی میکسویل نے ہاتھ ملانے سے ہی انکار کر دیا ۔آسٹریلین بلے باز گلین میکسویل پہلے بیٹنگ میں بری طرح ناکام ہوئے اور صرف 5 سکور بنا سکے ۔ پھر بولنگ میں کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان نے خوب درگت بنائی۔ 
اب میکسویل کا سرفراز احمد سے ہاتھ نا ملانا اپنی پرفارنس کا غصہ تھا یا غلطی اس کی وضاحت میکسویل ہی کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں