نئے ڈیم کی تعمیر کیلئے اکاؤنٹس کھولنے کا معاملہ ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

نئے ڈیم کی تعمیر کیلئے اکاؤنٹس کھولنے کا معاملہ ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کی جانب سے ڈیم کی تعمیر کے لیے بنک اکاؤنٹس کھولنے کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے  کہ لوگ ڈیم کے لیے پیسے لے کر گھوم رہے ہیں،تاثر دیا جاریا ہے کہ حکومت نے اکاونٹس کھولے ہیں, عدالت نے سیکریٹری خزانہ کو ذاتی حیثیت میں کل طلب کر لیا 

 سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وزارت خزانہ سے ڈیم کی تعمیر کے لیے بنک اکاؤنٹس کھولنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بنک تاثر قائم کر رہا ہے کہ اکاونٹ حکومت نے بنایا ہے حالانکہ یہ اکاونٹ سپریم کورٹ نے بنایا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیےکہ لوگ کہہ رہے ہیں ہم حکومت کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع نہیں کرائیں گے، سٹیٹ بنک نے اکاونٹ کھولنے میں تین دن لگادیئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق کی ججوں کو سنگین دھمکیاں

چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ ڈیم کے لیے پیسے لے کر گھوم رہے ہیں پیسے دینے والوں کے ہاتھ چومنے چاہیئں۔ سپریم کورٹ نے فنڈز قائم کیے ہیں کسی کو کمیشن کھانے دیں گےنہ ہی ایک دھیلے کی بھی کرپشن ہونے دیں گے، ڈیم کے لیے بنائے گئے اکاونٹ کا آڈٹ ہوگا اور ہم خود پہرہ دیں گے۔ عدالت نےاٹارنی جنرل کو وزارت خزانہ سے ڈیم کیلئے اکاونٹ کھولنے پروزیراعظم سے بات کرکے عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ،عدالت نے سیکریٹری فنانس کو بھی کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ہے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔