پاکستان تحریک انصاف نے منشور پیش کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے منشور پیش کر دیا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منشور پیش، کرپشن کا خاتمہ، 50لاکھ گھراور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی منشور پیش کر دیا جس میں انہوں نے کرپشن کا خاتمہ، 50لاکھ گھراور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا۔انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا کوئی آسان حل نہیں ہے۔ ہمارا ویژن ہے کہ ہم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ آنے والی حکومت کے لیے 

معیثت بڑا  چیلنج ہوگا۔ ہم گورننس سسٹم میں تبدیلی سے جدت لا سکتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اثاثوں کی تفصیلات عام کردیں 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم منشور کو آسانی سے لاگو کریں گے۔ہمیں اپنے منشور پر عمل کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس وقت لوگ سمجھتے ہیں ان کا ٹیکس حکمرانوں کے لائف سٹائل پر ضائع ہوتا ہے۔ہم حکمرانوں کی عیاشی ختم کریں گے۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کریں گے۔ لوگوں کو جب ایک بار یقین آجائے گا کہ پیسہ ان پر خرچ ہوگا تو قوم ٹیکس دے گی۔

پڑھنا نہ بھولیں:نئے ڈیم کی تعمیر کیلئے اکاؤنٹس کھولنے کا معاملہ ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریونیو اکٹھا کرنے کا نظام ہی نہیں یہ بھی ایک چیلنج ہےکہ پیسہ کیسے اکٹھا کرنا ہے اس کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات بہت ضروری ہیں کیونکہ وہاں پیسہ کرپشن سے ختم ہوجاتا ہے۔ اگر پیسہ اکٹھا کرنا ہے تو ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کرپشن ہے اور ادارے تباہ ہیں۔ 10 ارب ڈالر ہر سال پاکستان سے باہر جاتا ہے اس لیے کرپشن پر قابو پانا سب سے اہم ہے۔اس پر قابو پانے کے لیے نیب اور ایس ای سی پی بہت اہم ہیں جب کرپشن پر قابو پائیں گے تب ہی اتنا پیسہ ہوگا کہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں۔

 

 

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito