شہید محترمہ بےنظیربھٹو کی جھلک آصفہ بھٹو میں نظر آنے لگی

شہید محترمہ بےنظیربھٹو کی جھلک آصفہ بھٹو میں نظر آنے لگی


کراچی(24نیوز) آصفہ بھٹوبھی اپنی عظیم ماں کےنقش قدم پرچل پڑیں،لاڑکانہ میں پارٹی الیکشن مہم چلاتے ہوئے آصفہ بھٹومیں شہید بےنظیربھٹو کی جھلک صاف دیکھی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیلے کپڑوں پر سفید چادر اوڑھی ہوئی یہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ محترمہ بینظیر بھٹو کی چھوٹی لاڈلی آصف بھٹو زردرای ہی ہیں۔ جس کو دیکھ چند لمحوں کے لئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا عکس ذہن میں عیاں ہوجاتا ہے۔ لاڑکانہ میں چند روز قبل ایک ریلی سے خطاب میں وہی جو ش ، وہی انداز اور وہی افکار،آصفہ بھٹو زرداری کی شخصیت کے ہر پہلو میں محترمہ شہید بینظیر بھٹو ہی جھلک رہی تھیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف نے منشور پیش کر دیا 

واضح رہے کہ شہید جمہوریت اور مشرق کی بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو کی شخصیت کا سحر آج تک پاکستان کی سیاست پر چھایا ہوا اور یہ ہی وجہ ہے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز بھی خود کو شہید بینظیر بھٹو سے ملانے کے لئے کوشاں رہتی ہیں لیکن محترمہ بینظر بھٹو کی جھلک صرف ان کی چھوٹی لاڈلی آصفہ بھٹو زردرای میں ہی دکھائی دی۔