نواز شریف کو ملنے والی سزانےپاکستان اسٹاک ایکس چینج کی مندی بڑھا دی

نواز شریف کو ملنے والی سزانےپاکستان اسٹاک ایکس چینج کی مندی بڑھا دی


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ملنے والی سزا کے بعد ملکی سیاست میں آنے والی تیزی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی مندی بڑھا دی، انڈیکس مزید اڑھائی فیصد گر گیا، شئیرز کی مالیت 176 ارب روپے کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے اختتام تک مندی رہی۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹ کی کمی سے سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق مقامی بینکوں کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے اور خبروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت کے بھی بازار پر منفی اثرات ہوئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:شہید محترمہ بےنظیربھٹو کی جھلک آصفہ بھٹو میں نظر آنے لگی 

 علاوہ ازیں کاروبار کے اختتتام پر ہنڈرڈ اینڈیکس 995 پوائنٹ کی کمی سے 39 ہزار 288 پر بند ہوا۔334 کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا۔ صرف 30 کی قیمت میں اضافہ جبکہ 286 کی قیمت میں کمی ہوئی۔ مجموعی طور پر 12  کروڑ 36 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ بازار میں شئیرز کی مجموعی مالیت 81 کھرب  سے81 ارب روپے رہ گئی۔