کراچی: قانون حرکت میں آگیا

کراچی: قانون حرکت میں آگیا


کراچی ( 24نیوز ) قانون حرکت میں آگیا، ٹریفک پولیس اہلکار نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گورنر سندھ کے صاحبزادے کا چالان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے گورنر کا بیٹا خود کو قانون سے بڑا سمجھنے لگا، احسن زبیر کو کالے شیشے  لگا کر  ڈبل کیبن گاڑی شہر کی سڑکوں پر بھگانا  مہنگا  پڑگیا۔

دبنگ  ٹریفک  پولیس اہلکار نے میٹروپول ہوٹل کے قریب گاڑی روکی اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے گورنر سندھ محمد زبیر کے بیٹے کو ایک ہزار 20 روپے کا چالان ہاتھ میں تھما دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : ایک ہی علاقہ میں نقب زنی کی کئی وارداتیں 

شہریوں نے ٹریفک پولیس اہلکار کی جراٗت اور فرض شناسی کی خوب تعریف کی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑے باپ کے بیٹے ہوں یا کوئی عام شہری قانون سب کے لئے یوں ہی برابر ہونا چائیے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito