جنوبی پنجاب انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈے، بلاول بھٹو کے بڑھتے قدم روکنے کی کوشش

جنوبی پنجاب انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈے، بلاول بھٹو کے بڑھتے قدم روکنے کی کوشش


ملتان( 24نیوز )جنوبی پنجاب کی انتظامیہ ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی بلاول بھٹو زرداری کے بڑھتے قدم روکنے کی کوشش میں تمام حدیں عبور کردیں۔
ملتان میں بلاول بھٹو کی شیڈول ریلی کا اجازت نامہ اچانک منسوخ کردیا گیا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں انہیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے مترادف ہے،
اوچ میں انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈوں کی یا د ابھی تازہ تھی کہ ملتان کے مہربانوں نے بھی بلاول کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کردیں مگربلاول بھٹو رکے نہ پیچھے ہٹے ، بلاول بھٹو کی بڑھتی مقبولیت سے انتظامیہ اتنی خوف زدہ ہوئی کہ اس نے ریلی کا اجازت نامہ تک منسوخ کر ڈالا اس کے باوجود بلاول نے پنا جمہوری حق استعمال کیا اورڈنکے کی چوٹ پرنکل کرانتظامیہ کوللکارا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان تحریک انصاف نے منشور پیش کر دیا
بلاول کی ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جس نے سیاسی پنڈتوں کو ان اندازوں کو جیالوں کے پیروں کی دھول میں اڑادیا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب میں مقبولیت کھو بیٹھی ہے۔