فٹبال ورلڈ کپ ،پہلا سیمی فائنل کل فرانس اور بیلجیئم کے درمیان ہوگا

فٹبال ورلڈ کپ ،پہلا سیمی فائنل کل فرانس اور بیلجیئم کے درمیان ہوگا


ماسکو( 24نیوز ) عالمی فٹبال کپ میں سیمی فائنل مقابلوں کی جنگکل گیارہ بجے شروع ہوگی، پہلے سیمی فائنل میں فرانس اور بیلجیم کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائے گی۔ مبصرین نے اس میچ کو فائنل سے پہلے فائنل قرار دے دیا۔
پرفارنس کی بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں تگڑی نظر آتی ہے،ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کی بات کی جائے تو بیلجیئم کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے،دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے 73 میچز میں بیلجئیم نے 30 جبکہ فرانس نے 24 میں فتح سمیٹی۔ 19 میچز بلہ نتیجہ ختم ہوئے۔ فرانس کے آٹیک کا دارومدار ایمباپے اور گریزمین پرہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان سے شکست کے بعد میکسویل نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں
دوسری جانب ہیزارڈ، کیون ڈی برائینا اور لوکاکو اپنی قسمت آزمائے گے،مبصرین کے مطابق جو ٹیم یہ سیمی فائنل جیتنے میں کامیاب ہوگئی اسے فائنل جیتنے میں زیادہ دگت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔