اسلام آباد: شہریوں کا انوکھا احتجاج، پانی دو ووٹ لو

اسلام آباد: شہریوں کا انوکھا احتجاج، پانی دو ووٹ لو


اسلام آباد ( 24نیوز ) سیکٹر آئی ٹین ٹو میں گزشتہ چھ مہینے سے پانی کا بحران ہے۔ علاقہ مکین نے انتخابات اور امیدواروں کے خلاف احتجاج کر دیا ہے۔

امیدواروں کے لیے عام انتخابات میں آیا ہے کڑا امتحان کیونکہ ووٹ کےلیے اسلام آباد آئی ٹین ٹو کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہےکہ پہلے پانی دو پھر ووٹ لو۔ شہریوں نے ساتھ میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے امیدواروں کو یہ پیغام بھی دیا کہ پانی نہ ملا تو کسی کی انتخابی مہم چلنےنہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف نے منشور پیش کر دیا 

شہر اقتدار کے باسیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دعوے اور وعدے نہیں انہیں کام چاہیے۔ احتجاج کے لیے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی آگے آگے رہے۔