ایک اور ننھی پری زیادتی کا شکار

 ایک اور ننھی پری زیادتی کا شکار


اسلام آباد ( 24نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں ایک اور ننھی پری مبینہ زیادتی کا شکار ہو گئی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ متاثرہ بچی پمزہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک اور ننھی پری سے مبینہ زیادتی کا شکار ہوگئی،  نامعلوم شخص نے تین سالہ بچی کو  اغواء کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، والدین کا کہناتھا کہ گزشتہ رات بارش دیکھنے کیلئے بچی دروازے سے باہر نکلی، کافی دیر بعد جب بچی واپس نہ آئی تو تشویش ہوئی، تلاش کرنے پر بچی بیہوش حالت میں قریبی جھاڑیوں سے ملی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ تھانہ بھارہ کہوپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی، بیس سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا، بچی تاحال پمزہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہے۔