ڈپٹی کلیکٹرکسٹم ڈاکٹرعبدالقدوس دم توڑ گئے

ڈپٹی کلیکٹرکسٹم ڈاکٹرعبدالقدوس دم توڑ گئے


کراچی(24 نیوز) ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ڈاکٹرعبدالقدوس شہید ہوگئے چند دن قبل ڈپٹی کلیکٹرکسٹم کو کوئٹہ میں دہشتگردوں نے تشددکانشانہ بنایاتھا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر عبدالقدوس دوران علاج دم توڑ گئے، ڈپٹی کلیکٹر کسٹم کوایئرایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیاگیاتھا آج دوران علاج زخموں کی تاب نالاتے ہوئےوہ جان کی بازی ہار گئے۔

شہید کسٹم کلیکٹر عبدالقدوس شیخ کی نمازہ جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی , نماز جنازہ بدھ صبح 11 بجے پی آئی اے ٹاؤن شپ کی مقامی مسجد میں ادا کی جائے گی،  کسٹم ہاؤس میں آج کاسیمینارتعزیتی سیمینار میں تبدیل کردیاگیاہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کلیکٹرکسٹم نے کچھ دن پہلے بولان میں کروڑوں روپےکا سمگلنگ پر چھاپہ مارا تھا، واپسی پر سریاب میں نامعلوم افراد نے کلیکٹر کو تشدد کا نشانہ بناکہ شدید زخمی کردیا تھا۔