سگریٹ نوشی پر پابندی لگ گئی

سگریٹ نوشی پر پابندی لگ گئی


لاہور(24نیوز) ریلوے حکام نے ٹرینوں کی بوگیوں اور ڈائننگ کاروں میں سگریٹ نوشی پرپابندی پرعملدرآمد کافیصلہ کرلیا۔ ٹرینوں میں آگ لگنےکےواقعات روکنےکیلئے سگریٹ پرپابندی کا فیصلہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرینوں کی بوگیوں، ڈائننگ کاروں میں سگریٹ نوشی پرپابندی پرعملدرآمد کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ٹرینوں میں آگ لگنےکےواقعات روکنےکیلئے سگریٹ پرپابندی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

 چیف کمشنر مینجرریلوے عمران حیات نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق سگریٹ نوشی سے باز نہ آنے پر ڈیننگ کار سٹاف کو جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  کنڈیکر گارڈ بھی ڈیننگ کاروں کے سٹاف کو سگریٹ نوشی سے منع کریں، پلیٹ فارموں پر لوگوں کو سگریٹ نوشی سے منع کیا جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔