نومولود بچوں کی خرید وفروخت کے گھناؤنے کاروبار کا انکشاف

نومولود بچوں کی خرید وفروخت کے گھناؤنے کاروبار کا انکشاف


فیصل آباد(24نیوز)  نومولود بچوں کی خرید و فروخت کے گھناؤنے کاروبار کا انکشاف ، ہسپتال کی دائی نے نومولود بچوں کی خریدوفروخت کا اعتراف کرلیا۔

نومولود بچوں کی خرید و فروخت کے گھناؤنے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے، اس گھناؤ نے کاروبار کا انکشاف فروخت کی جانے والی ایک بچی کی بازیابی پر ہوا ۔  پانچ دن کی بچی کی فروخت کے معاملات طے کرنے والی عورت کوئی اور نہیں بلکہ الائیڈ اسپتال کی ملازمہ خورشید بی بی ہے، دوران تفتیش دائی نے 30 سال سے نومولود بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

دائی نے اب تک بارہ سوسے زائد نومولود بچوں کی فروخت کا اعتراف کیا ہے، ملزمہ کے مطابق شہر کی 3 معروف گائناکالوجسٹس بھی بچوں کی فروخت میں ملوث ہیں۔ نومولود لڑکا 3 لاکھ میں جبکہ لڑکی دو لاکھ میں فروخت کی جاتی تھی۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔