عام انتخابات: لاہور کی سیاست میں کس کا مقابلہ کس سے ہوگا؟ جانئے

عام انتخابات: لاہور کی سیاست میں کس کا مقابلہ کس سے ہوگا؟ جانئے


لاہور(24نیوز) نون اورجنون کاکڑامقابلہ ہورہا ہے۔  چودہ حلقوں میں کس کا کس سے مقابلہ ہوگا?

انتخابات 2018 میں لاہور کے چودہ حلقوں میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے متوقع امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ توقع کیا جارہا ہے کون کس کے مقابلے میں ہوگا۔ فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا۔ لاہور کی تین نشستوں پر دلچسپ او ر کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو ٹکٹ کیوں نہ مل سکا؟

این اے124میں کل ووٹرزکی تعداد5لاکھ22ہزار226 ہے ۔ اس حلقے میں حمزہ شہباز اور نعمان قیصر مدمقابل ہیں ۔این اے125میں کل ووٹرزکی تعداد4لاکھ74ہزار21  ہے۔ ایک طرف ہے نون لیگ کی متوالی مریم نواز تو دوسری طرف پی ٹی آئی کی جنونی ڈاکٹر یاسمین راشد۔ این اے 125 ن لیگ کی آبائی نشست ہے جبکہ پی ٹی آئی دو مرتبہ اس نشست پر طبع آزمائی کرچکی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا ن لیگ اس سیٹ کا تحفظ کرپاتی ہے ۔این اے126میں کل ووٹرزکی تعداد4لاکھ34ہزار88 ہے ،  این اے 126 میاں مرغوب بمقابلہ حماد اظہر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی امیدواروں کی فہرست جاری 
این اے127میں کل ووٹرزکی تعداد4لاکھ10ہزار731 ہے اس حلقہ میں مقابلہ ہوگا دو صنعتکاروں کے درمیان،سابق وفاقی وزیر ملک پرویز اور پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ مدمقابل ہیں۔ این اے128میں کل ووٹرزکی تعداد3لاکھ37ہزار872 ہے این اے 128 میں ن لیگ کے روحیل اصغر ہونگے مدمقابل اعجاز ڈیال کے۔این اے129میں کل ووٹرزکی تعداد3لاکھ91ہزار 860 ہے۔ اینا ے 129 میں بڑا مقابلہ ہے۔ سپیکر اسمبلی ایاز صادق اور مقابل ہونگے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر علیم خان کے درمیان ہے۔

پڑھنا مت بھولیں: حلف نامہ دیکھ کر امیدواروں نے سرپکڑ لئے

این اے130میں کل ووٹرزکی تعداد4لاکھ72ہزار ہے553  ہے ، مدمقابل خواجہ احمد حسان اور شفقت محمود  ہیں، این اے131میں کل ووٹرزکی تعداد3لاکھ53ہزار720  ہیں۔ لاہور کا سب سے بڑا معرکہ ہوگا اس حلقے میں جہاں مدمقابل ہونگے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ۔ کانٹے دار مقابلے میں کون کس پر بھاری پڑے گا ، اس بات کا فیصلہ 25 جولائی کوہی ہوگا۔
این اے133میں کل ووٹرزکی تعداد3لاکھ61ہزار799این اے 133 زعیم قادری بمقابلہ اعجاز احمد چودھری ہونگے۔ این اے134میں کل ووٹرزکی تعداد2لاکھ60ہزار200 ہیں۔لاہور کا ایک اور معرکہ ہوگا این اے 134 میں ہوگا جہاں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا مقابلہ  ظہیر عباس کھوکھر  سے ہوگا۔این اے135میں کل ووٹرزکی تعداد2لاکھ43ہزار689 ہے،  این اے 135 سیف الملوک کھوکھر کا مقابلہ کرامت کھوکر کریں گے ۔ این اے136میں کل ووٹرزکی تعداد2لاکھ88ہزار276 جس میں این اے 136 افضل کھوکھر بمقابلہ اسد علی ہونگے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔