کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا


کراچی (24نیوز) رینجرز نے کراچی میں بڑی تباہی کی کوشش کوناکام بنادیا۔ پوش علاقہ سے گاڑی اوربنگلے سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی کے پوش علاقے میں واقع بنگلے میں اسلحے کی منتقلی رینجرز حکام نے ناکام بنائی، کلفٹن سے سرکاری گاڑی کی ڈگی سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کرکے ملزم جواد اور چنیسرکوگرفتارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: نومولود بچوں کی خرید وفروخت کے گھناؤنے کاروبار کا انکشاف

ملزمان کی نشاندہی پردرخشاں میں واقع بنگلے سے بھی جدید اسلحہ برآمد ہوا، اسلحہ برآمدگی کے معاملے پرکلفٹن اور درخشاں تھانے میں سرکاری مدعیت میں دومختلف مقدمات درج کیے گئے، پولیس کاکہنا ہے سرکاری گاڑی کااسلام آباد سے ریکارڈ طلب کیاہے، جبکہ ملزمان گاڑی میں اسلحہ رکھ کروقاص ملک نامی شخص کے بنگلے میں منتقل کررہے تھے۔

پولیس کامزید کہناہے بنگلےکا مالک وقاص ملک اور عامر ملک چھاپے کی اطلاع سےقبل فرارہوئے، جبکہ بنگلہ میں صرف ملازمین موجود تھے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔