الیکشن ہونگے لیکن عمران خان کی سلیکشن ہوچکی ہے: ڈاکٹر عاصم


کراچی(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ 2018 کے الیکشن بلکل ہونگے ، لیکن الیکشن کے بعد سلیکشن ہوگا اور لگتا ہے عمران کا سلیکشن ہوچکا ہے ۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ہے، جس کے دوران ڈاکٹر عاصم اور شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی ۔

پڑھنا مت بھولیں: تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو ٹکٹ کیوں نہ مل سکا؟

سماعت کے بعد عدالت کے باہر 24 نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کے جنرل الیکشن 2018 بلکل ہونگے لیکن الیکشن کے بعد سلیکشن ہوگا اور لگتا ہے عمران خان کا سلیکشن ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کے عدالت کے آگے انصاف کی بھیک مانگ رہے ہیں، نواز شریف نے جھوٹے کیسز بنائے ، یہ سارا گند چودھری نثار کا پھیلایا ہوا ہے ، سنا ہے آج کل چودھری نثار بیمار ہیں۔

اس سے قبل عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 12 جون سے 10 جولائی تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔