بھائیوں میں دراڑ ، وجہ”نثار“بن گئے

بھائیوں میں دراڑ ، وجہ”نثار“بن گئے


لاہور( 24نیوز )وہی ہوا جس کا مسلم لیگ ن کو ڈر تھا،کارکنوں میں اضطراب تھا،مسلم لیگ (ن) عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا دو مراحل میں اعلان کرے گی جب کہ کچھ ٹکٹوں معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 فیصد ٹکٹ پرانے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو دیے جائیں گے اور بعض پارٹی رہنماوں کے خلاف مقدمات کی وجہ سے متبادل امیدوار رکھے جائیں گے جب کہ بعض حلقوں سے 3 سے 4 کورنگ امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور مریم نواز کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز سامنے آئی ہے جب کہ مریم نواز کو کراچی سے بھی الیکشن لڑانے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے جاتے جاتے خزانہ” اپنوں“ پر لٹا دیا
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے پر قائم ہیں جب کہ انہیں ٹکٹ دینے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے کہ اگر چوہدری نثار کی جانب سے ٹکٹ کی درخواست نہ آئی تو انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے چوہدری نثار کی جگہ درخواست دینے والوں کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور کیا گیا جب کہ اس حوالے سے پارٹی صدر شہباز شریف اور پارٹی کے قائد نواز شریف کے درمیان اختلاف موجود ہے۔