ٹنڈولکر کی کرکٹ کا ستارہ ایک بار پھر دنیا کے افق پر جگمگانے کو تیار


ویب ڈیسک:دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کرنیوالے سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اوپنر بلے باز سچن ٹنڈولکر کو شائقین ایک مرتبہ پھر کھیلتے ہوئے دیکھ پائیں گے لیکن ان کے اصلی روپ میں نہیں ان کے بیٹے ارجن کے روپ میں۔جی ہاں بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن تنڈولکر کے بیٹے ارجن تنڈولکر کو انڈیا کی انڈر-19 ٹیم میں منتخب کر لیا گیا ہے۔
بھارت کی یہ نوجوان ٹیم جولائی میں سری لنکا میں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے علاوہ دو چار روزہ میچ بھی کھیلے گی۔
سچن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا انتخاب اس کے کرکٹ کریئر میں سنگِ میل ہے،میڈیا کی سخت نکتہ چینی کے باوجود ماہرین نے ارجن تنڈولکر کی صلاحت کی تعریف کی ہے۔
رواں سال جنوری میں بی بی سی سپورٹس کے ساتھ ایک انٹرویو میں جونیئر تنڈولکر نے کہا کہ ان کا خواب انڈیا کی جانب سے کھیلنا ہے،میں سخت محنت کر رہا ہوں۔ اور یہ میرا سب سے بڑا خواب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایشیا ٹی ٹوئنٹی ویمن کپ: پاکستان نے ملائشیا کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
اپنے لیجنڈری والد سے قامت میں لمبے اور پتلے تنڈولکر سے جب پوچھا گیا کہ ان کے والد کے نام کا ان پر کوئی دباو¿ ہے تو انھوں نے کہا کہ 'میں دباونہیں لیتا،جب میں بولنگ کرتا ہوں تو بس ہر گیند کو تیز پچ کرانا چاہتا ہوں اور جب بیٹنگ کرتا ہوں تو میں اپنا شاٹ کھیلتا ہوں اور کس بولر کو مارنا اور کس کو نہیں اس کا انتخاب کرتا ہوں،میرا قد بڑھتا رہا اور مضبوط بنا۔ اور میں اپنے سکول میں تیز گیند پھینکنا پسند کرتا تھا۔ اس لیے میں نے سوچا کہ میں فاسٹ بولر بن سکتا ہوں کیونکہ انڈیا میں زیادہ فاسٹ بولر نہیں ہیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں