ویمن ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


  کوالالمپور(24نیوز) بھارت نے اے سی سی ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کوشکست دے دی۔ بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 72رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے  ثناء میر 20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں جب کہ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔بھارتی ٹیم نے ہدف باآسانی 3وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا .  بھارت نے پاکستان کوشکست دے کرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔