پی ٹی آئی نے جلد بازی میں ن لیگی خاتون کو ٹکٹ دے دیا

پی ٹی آئی نے جلد بازی میں ن لیگی خاتون کو ٹکٹ دے دیا


ویب ڈیسک:تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی تقسیم میں جلد بازی کرگئی، مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی نازیہ راحیل کے لیے بن مانگے ٹکٹ جاری کر دیا، حلقہ پی پی 122 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر دو مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی رہیں،اب بھی ن لیگ کی طرف سے امیدوار ہیں۔
نازیہ راحیل نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ بنا درخواست دیے مجھے کیوں اور کیسے ٹکٹ دیا گیا ہے، ٹکٹ جاری ہونے کو اپنے خلا ف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا نام خراب کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی لسٹ میں ڈالا گیا ہے، گزشتہ دو انتخابات مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے جیتے ہیں اور عام انتخابات 2018 کے لیے بھی مسلم لیگ ن ہی کے ٹکٹ کے لیے درخواست دی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی ٹکٹو ں کی تقسیم سے تبدیلی چاہنے والوں کا کیا نقصان ہوا؟
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 84 کی ٹکٹ پر بھی یوٹرن سامنے آیا ہے۔ تحریک انصاف نے اس نشست پر ڈاکٹر عامرعلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور اب یہ ٹکٹ چودھری بلال اعجاز کو دیا جائے گا،خیبرپختون خوا کے حلقہ پی کے 73 سے پاکستان تحریک انصاف نے کسی کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا جس پر کارکن میدان میں آگئے ہیں۔ ان حالات میں پی ٹی آئی رہنما زاہد مومند نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔