نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی


لاہور(24نیوز) چھوٹی اور عام سی گاڑی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی، مقامی کار سازی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کے ساتھ ساتھ کار ڈیلرزبھی پریشانی کا شکار ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں، تمام کار ساز کمپنیوں کو چاہیئے کہ وہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کریں تاکہ عام شہری باآسانی گاڑی خرید سکے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگی گاڑیاں خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار میں آگئے 

دوسری طرف کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پہلے ہی آٹو سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ڈیلرزکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ مقامی کار ساز کمپنیوں سے قیمتوں میں کمی کروائیں تاکہ انکا کاروبار چل سکے اور عام شہری بھی گاڑی خرید سکے۔
 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito