فردوس باجی نے تو غصہ کرلیا: راناثنااللہ

فردوس باجی نے تو غصہ کرلیا: راناثنااللہ


اسلام آباد( 24نیوز ) معاون خصوصی برائے اطلاعات نےراناثناکو2ارب ہرجانےکانوٹس بھجوایا جس پر انہوں طنز کرتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی میں نے تو سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا پوچھا تھا آپ تو غصہ کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے وکلاءکی طرف سے رکن قومی اسمبلی  رانا ثناءاللہ کو2ارب روپے ہرجانے کا نوٹس   بھجوایا گیا جس پررکن قومی اسمبلی  رانا ثناءاللہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا پوچھاتھا،فردوس باجی نے کہا کہ مجھ پر بےبنیاد اور جھوٹے الزام لگائے گئے،فردوس باجی آپ سے وزارت ِ پیٹرولیم میں ڈاکے کا پوچھا تھا ، جس کا اعتراف آپ نے کیا تھا آپ تو غصہ کر گئیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ فردوس باجی آپ سے آپ کے نئے باس کی نالائقی کے بارے میں پوچھا تھا،نالائقی اور نااہلی کے بڑے سوال کرنے تھے آپ تو ابھی سے غصہ کر گئیں،فردوس باجی میں تو آپ کو عزت سے باجی کہتا ہوں آپ تو غصہ کر گئیں۔