رشتے سے انکار کرنے پر 5افراد قتل

رشتے سے انکار کرنے پر 5افراد قتل


ملتان( 24نیوزجلالپورپیروالا میں رشتے سے انکار کرنے پر ملزم نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ جلالپورپیروالا میں  رشتے سے انکار کرنے پر ملزم نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگکردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ2خواتین سمیت 4افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والے ایک ہی گھر کے افراد تھے جن میں باپ, بیٹے اور بیٹیاں ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں رفیق, آصف, نسیم بی بی شامل ہیں، حملہ آوور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی فائر مار کر زخمی کرلیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ ایسا ہی واقعہ عید کے روز بھی پیش آیا تھا، جہاں دیرینہ دشمنی پر دوگروپوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت10افراد قتل اور 13 زخمی ہو گئے تھے، پولیس نے 10 ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا۔