افغانیوں نے پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا

افغانیوں نے پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا


 کابل(24نیوز)  افغان حکومت پاکستانی سفارتخانے کی حفاظت سے غافل نکلی، پاکستان آنے کے خواہشمند افغانیوں نے ہی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے پر تعینات کی گئی افغان سکیورٹی حفاظت سے غافل نکلی،پاکستان آنے کے خواہشمند افغانیوں نے پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کردیا، دھاوا بولنے والے افراد نےسکیورٹی اہلکاروں کی غفلت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے شدید احتجاج کیا،بعدازاں سفارتخانے کے باہر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔

سیکیورٹی کی جانب سے معاملے میں دخل پر سفارتخانے کے باہر شدید احتجاج کیا گیا، مظاہرین نےحکومت کے سامنے تین مطالبات رکھ دیے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویزا کے اجرا میں تیزی لائی جائے، ویزا اجراء کے لئے زیادہ کاوّنٹر بنائے جائیں،سفارتی ذرائع کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 2000ویزے جاری کرتا ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER