افسوسناک واقعہ،شوہر نےکلہاڑی کے وارسےبیوی کو قتل کردیا

افسوسناک واقعہ،شوہر نےکلہاڑی کے وارسےبیوی کو قتل کردیا


قصور ( 24نیوزقصور کے علاقہ منڈی عثمان والا کے قریب شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں منڈی عثمان والاکے قریب علاقہ بیٹو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں کھانا دیر سے لانے پر شوہر نے بیوی کوکلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا، واقعہ کے فوراً بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہناتھا کہ ملزم کو اس بات کا غصہ تھا کہ کھانا دیر سے کیوں لایا گیا،جس پر ملزم نے سفاکیت سے  کلہاڑی کے وار کر کےاپنی بیوی کو قتل کردیا۔