دنیا کا سب سے بڑا باؤنسی گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز

دنیا کا سب سے بڑا باؤنسی گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز


(24 نیوز) امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا باؤنسی گھر لوگوں کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے ، دیوہیکل ہوا بھرے اس گھر کا نام ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے باؤنسنگ ہاؤس کا نام ورلڈ ریکارڈ اکیڈمی بک میں درج کرلیا ہے جس میں بچوں سمیت ہر عمر کے افراد باسکٹ بال گیم، پیچ بال کے ساتھ ساتھ سلائیڈز، آبسٹیکل کورس اور پنچنگ بیگسکھیل سکتے ہیں۔ 11ہزار اسکوائر فٹ کےاس باؤنسی ہاؤس میں بچوں کےساتھ بڑے بھی جمپنگ کا شوق پورا کر سکتے ہیں،  انفلاٹیبل ہاؤس سے لطف اندوز ہونے کیلئے عمروں کے لحاظ سے گروپس کیلئے وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ جمپنگ کے مزے لے سکتے ہیں۔

واضح رہے یہ باؤنسی ہاؤس امریکی شہر یہ ڈیٹرائٹ، فریزر و دیگر شہروں میں نصب کیا جائیگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer