آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نام بتا دیا

آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نام بتا دیا


اسلام آباد (24 نیوز) چیئرمین سینیٹ کے لیے جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے پلڑے کا وزن بڑھانے میں مصروف ہے۔

اس حوالے سے 24 نیوز نے مختلف ذرائع سے اندر کی خبریں اکٹھا کی ہیں۔ 24 نیوز کے مطابق عمران خان نے13 سینیٹرز بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی جھولی میں ڈال دیئے ہیں۔ لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعلیٰ بلوچستان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چیئرمین سینیٹ کس صوبہ سے ہونا چاہیے، عمران خان نے دو ٹوک فیصلہ سنا دیا 

آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ کو کورا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ رضا ربانی نے نوازشریف کی آئینی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کیا۔ سیاست امتحان لیتی ہے۔ ابھی تو سیاست شروع ہوئی ہے۔

صحافی نے جب سابق صدر سے سوال کیا کہ سنا ہے سلیم مانڈوی والا آپ کے چیئرمین کے لیے امیدوار ہیں تو آصف علی زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، انشا اللہ۔

پڑھنا نہ بھولئے: پیپلزپارٹی اور متحدہ پاکستان کے درمیان محبتیں بڑھنے لگیں 

چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے ن لیگ بھی ہاتھ پیر مار رہی ہے۔ نوازشریف نے ہفتہ کو اتحادیوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے دونوں دھڑوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ جمیعت علمائے اسلام فضل ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔